بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ خواتین کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو خاموش کروا سکے۔
حال ہی میں اداکارہ سشمیتا سین نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ “ایک عورت کے روپ میں پیدا ہونا رحمت ہے جس کے لیے میں ہر روز خدا کا شکر ادا کرتی ہوں”۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ سشمیتا سین سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر
انہوں نے لکھا کہ “میرے دل میں عورت کی اس طاقت کے لیے بہت زیادہ احترام ہے جسے میں ماں اور درگا کہتی ہوں، میں اس طاقت کو تمام خواتین اور کچھ مردوں میں دیکھا ہے”۔
View this post on Instagram
سشمیتا سین نے لکھا کہ “تو یہاں اس رحمت کی طاقت کا ادراک کرتے ہوئے میں سب کو خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد دیتی ہوں”۔
یہ بھی پڑھیں: صحتیابی کے بعد سشمیتا سین کا پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں تمام خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ “اپنا خیال رکھیں، اپنے آپ کو ترجیح دیں، اپنے آپ سے محبت کریں، اپنے جذبات کا اظہار کریں، کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو خاموش کروا سکے، اپنی طاقت کو کبھی مت بھولیں”۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے سشمیتا سین نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے تاہم اب اداکارہ بالکل ٹھیک ہیں۔
View this post on Instagram















