Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کا ستیش کوشک کے انتقال پر اظہارِ افسوس

بالی ووڈ کے دبنگ خان نے معروف اداکار ستیش کوشک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

 حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’ مجھے ستیش کوشک کی طرف سے ہمیشہ پیار، توجہ اور احترام ملا  اور وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے کیوں کہ ان کی شخصیت ہی ایسی تھی ‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ ان کی روح کو سکون ملے اور ان کے گھر والوں اور محبت کرنے والوں کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت ملے ‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ بھارت کے لیجنڈری اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

دوسری جانب سلمان خان کے بھائی اداکار ارباز خان نے بھی ستیش کوشک کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور لکھا ہے کہ ’ آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ‘۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ دبنگ خان نے ستیش کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر فلم ’تیرے نام‘ میں کام کیا تھا۔