Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ انوشے اشرف کی رکشہ میں سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان انوشے اشرف کی رکشہ میں سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ انوشے اشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو رکشہ میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انوشے اشرف نے رکشے کو سستی اور معیاری سواری قرار دیا اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ہر کسی کے لیے محفوظ اور میسر بنایا جانا چاہئیے۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے اُن پر کڑی تنقید کی۔

سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

o

rr

oop

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anoushey Ashraf (@anousheyashraf)

شئیر کی گئی تصاویر میں انوشے اشرف کو خوبصورت مغربی لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے اشرف سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anoushey Ashraf (@anousheyashraf)

متعلقہ خبریں