بھارت کے معروف اداکار و بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کے رہنما نریش بابو نے ساتھی اداکارہ پاوترہ لوکیش سے چوتھی شادی کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی سال کی آمد پر ریش بابو نے پاوترہ لوکیش سے شادی کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اب اداکاروں کی جوڑی نے شادی کرلی ہے اور شادی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔
ان کی شادی میں قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ تقریب میں نریش بابو کے بھائی و سُپر اسٹار مہیش بابو شریک نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے خواہشمند کنواروں کا انوکھا اقدام
یہاں یہ بات واضح رہے کہ نریش بابو کی یہ چوتھی جبکہ اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے۔
خیال رہے کہ نریش بابو اور پاوترہ لوکیش کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کرچُکے ہیں۔















