Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسکر کی تقریب سے پہلے علی سیٹھی کی شاندار پرفارمنس؛ ویڈیو وائرل

آسکر کی تقریب سے پہلے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے سپر ہٹ گانے ’پسوڑی‘ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی سنگر علی سیٹھی کی شاندار پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں امریکی شہرلاس اینجلس میں آسکر کی مرکزی تقریب سے پہلے ساؤتھ ایشن ایکسی لینس پارٹی کو رکھا گیا جس کی میزبانی پریانکا چوپڑا نے کی۔

اس تقریب میں ملالہ یوسفزئی ، پریانکا چوپڑا ، شرمین عبید چنائے، جوائے لینڈ کی مرکزی اداکار علینا خان ، ہدایت کار صائم صادق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: علی سیٹھی ٹائم میگزین کی 100 نیکسٹ لسٹ میں شمولیت

 پارٹی میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے پرفارم کیا، بعدازاں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں بھارتی سنگر لتا منگیشکر کی آواز میں گائے گئے گانے یہ سماں ، سما ہے یہ پیار کا پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Sethi (@alisethiofficial)

متعلقہ خبریں