بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
بھارتی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی والدہ 91 برس کی عمر میں چل بسیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مادھوری کی والدہ نہلاتا ڈکشٹ کا انتقال آج صبح ہوا، ان کی آخری رسومات بھی آج ہی ادا کی جائیں گی۔
مادھوری اور ان کے شوہر شری رام کی جانب سے نہلاتا ڈکشٹ کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
مادھوری اور ان کے شوہر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری ماں آج صبح انتقال کر گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی والدہ کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔















