بھارتی تیلگو فلم آر آر آر کے مقبول ترین گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے آسکر ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔
یہ کسی انڈین پروڈکشن کا پہلا گانا ہے جس نے ’بیسٹ اوریجنل سانگ‘ کی کیٹگری میں اکیڈمی ایوارڈز حاصل کیا ہے۔
اس گانے نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی اور یہ آسکر حاصل کرنے کی دوڑ میں سب سے آگے تھا۔
View this post on Instagram
آر آر آر فلم کی کہانی تاریخی ہے۔ اس میں ملک کے جذبات کا اظہار ہوتا ہے۔ لہٰذا انڈیا میں فلم کی شاندار کامیابی کو دیکھ کر کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔
تاہم دنیا کے دیگر ممالک میں اس فلم کی مقبولیت اور باکس آفس پر اس کی کامیابی بے مثال ہے۔
View this post on Instagram
آر آر آر نے سال 2022 کی بہترین فلموں کی کئی فہرستوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
گزشتہ سال اکتوبر میں ریلیز ہونے کے بعد سے آر آر آر جاپان میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی انڈین فلم بھی بن گئی ہے۔
یہ ویڈیو دیکھیں: جاپانی یوٹیوبر کا فلم آر آر آر کے ریلیز ہونے پر خوشی کا اظہار، ڈانس ویڈیو وائرل
View this post on Instagram
مشہور امریکی میگزین ‘دی نیو یارک’ نے فلم کے ڈائریکٹر راجامولی کے ساتھ ایک انٹرویو میں آر آر آر کو ’خوشگوار حد سے زیادہ دلچسپ فلم‘ قرار دیا۔
View this post on Instagram















