Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسکر ایوارڈز کا میلہ کس فلم نے لُوٹا؟

بہت ہی کم بجٹ سے بننے والی فلم ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس نے آسکر ایوارڈز کا میلہ اپنے نام کرلیا ہے۔

 95 ویں اکیڈمی ایورڈز میں 2 کروڑ ڈالرز سے بھی کم بجٹ میں بننے والی اس فلم نے مجموعی طور پر 7 ایوارڈز اپنے نام کیے۔

 بہترین فلم، ڈائریکٹر (Daniel Kwan اور Daniel Scheinert) ، بہترین اداکارہ (مچل یوہ)، بہترین معاون اداکار (کی ہوئے کوان) اور معاون اداکارہ (جیمی لی کرٹس)، اوریجنل اسکرین پلے اور فلم ایڈیٹنگ کے ایوارڈز اس سائنس فکشن فلم کے نام رہے۔

ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس نے 7 ایوارڈز اپنے نام کیے / رائٹرز فوٹو

اس فلم کو تیار کرنے والے اسٹوڈیو اے 24 کی ایک اور فلم دی وہیل نے بہترین اداکار برینڈن فریزر اور میک اپ اینڈ ہیئر اسٹائلنگ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

 

Oscars 2023: Six biggest talking points, from Jamie Lee Curtis's shock win  to Everything Everywhere dominance | The Independent

اس سال پہلی بار ایک ایشیائی خاتون مچل یوہ نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ بلیک پینتھر واکھنڈا فار ایور کے لیے روتھ کارٹر نے بیسٹ کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ جیتا۔

وہ پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جو 2 آسکر ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

2022 میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلمیں اواتار دی وے آف واٹر اور ٹاپ گن میورک نے ویژول ایفیکٹس اواتار اور ساؤنڈ ایڈیٹنگ ٹاپ گن میورک کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

اسٹریمنگ سرو نیٹ فلکس کی فلم آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ نے 4 ایوارڈز اپنے نام کیے جبکہ انیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ جیتنے والی فلم Pinocchio بھی اسی اسٹریمنگ سروس کی تھی۔

اس کے علاوہ بہترین گانے کا ایوارڈ بھارتی فلم آر آر آر کے گانے Naatu Naatu نے جیتا۔

متعلقہ خبریں