Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فہد مصطفیٰ کو کیفی خلیل کا گانا گنگنانا مہنگا پڑگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو لیاری کے رہائشی بلوچی گلوکار کیفی خلیل کا زمانہ مشہور گانا “کہانی سنو” گنگنانا مہنگا پڑگیا ہے۔

حال ہی میں معروف میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک پاکستان میوزک فیسٹیول میں شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ اپنے انداز میں گانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے مشہور گانا کہانی سنو گنگنانے پر معروف میزبان فہد مصطفیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا کمنٹس/اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘ گانے کو جون 2021 میں ریلیز کیا تھا۔

اس کے بعد گلوکار کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا جس کو لوگوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=b0nxKphBmlI

یوٹیوب ورلڈ گلوبل چارٹس میں 55 ویں نمبر پر یہ گانا یک طرفہ محبت کی دیرپا اذیت، ناکامی اور ادھورے خوابوں سے جڑے درد کو پیش کرتا ہے۔

موسیقار گھرانے سے تعلق رکھنے والے کیفی خلیل نے اپنے کیریئر کا آغاز اوائل عمری میں ہی گلوکاری سے کردیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kaifi Khalil (@kaifikhalilmusic)

وہ خاص طور پر روایتی بلوچی موسیقی میں جدید موسیقی کی آمیزش کے ذریعے ایک منفرد انداز تخلیق کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں انہوں نے وہاب بگٹی اور لیاری کی ایک اور نوجوان گلوکارہ ایوا بی کے ساتھ “کنا یاری” گایا تھا جو بے حد مقبول ہوا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kaifi Khalil (@kaifikhalilmusic)

متعلقہ خبریں