پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے اپنے مستقبل کے پلان کے حوالے سے فینز کو سوشل میڈیا پر آگاہ کردیا۔
علیزہ شاہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر سوال جواب کا لائیو سیشن رکھا ، جس میں ان کے فینز نے ان سے ذاتی نوعیت کے لاتعداد سوال کیے۔
ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی اپنا آن لائن کلاتھنگ اسٹور متعارف کرائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ’مانی فیسٹ آن لائن‘ کے نام سے اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کرائیں گی۔

علیزہ سلطان کہا کہ انہوں نے سبق سیکھا کہ خواتین کو مالی طور پر مستحکم اور خود مختار ہونا چاہئیے، اپنی زندگی کی حدود بنائیں اور اپنے انتہائی قریب رہنے والے شخص سے بھی تھوڑا سا فاصلہ رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ساتھی فنکاروں کے جوابی نوٹس؛ فیروز خان کا طنزیہ جواب
ایک مداح نے ان سے طلاق کے بعد کی زندگی سے متعلق سوال کیا تو علیزہ سلطان نے کہا کہ جب کسی کے ساتھ خدا ہو، اہل خانہ ہو اور چاہنے والوں کی دعائیں اور محبت ہو تو ہر چیز بہتر بن جاتی ہے اور زندگی پر سکون ہوجاتی ہے۔
واضح رہےکہ علیزہ سلطان اور فیروز خان نے ستمبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی اور انہیں دو بچے بھی ہیں۔
طلاق کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جاری ہیں۔