بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد مہیش بھٹ کی نیم سوانح عمری پر مبنی فلم جس میں اپنی سگی دادی کی حقیقی زندگی کے کردار کو نبھانے پر گھبراہٹ کا شکار تھیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اس حوالے سے پوجا بھٹ نے کہا کہ حقیقتاً میں یہ ذمہ داری لینے سے گھبرا رہی تھی۔ اسی لیے میں نے والد سے کہا کہ وہ دادی کے کردار کے لیے کسی اور کو کاسٹ کرلیں لیکن والد نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں تم سے پوچھ نہیں رہا بلکہ کہہ رہا ہوں کہ تمہیں یہ کردار ادا کرنا ہے۔
View this post on Instagram
پوجا بھٹ اور سوارا بھاسکر کا مسکان کی ویڈیو پر ردعمل
واضح رہے کہ 1998 کی فلم زخم میں پوجا نے دادی کی ساڑھی اور منگل سوتر بھی پہنا، فلم میں ان کے ساتھ معروف بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن، سونالی باندرے اور اس وقت بہت ہی کم عمر کونل کیمو بھی فیچر تھے۔















