Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ رنبیر کپور ’میم ایکسپرٹ ‘بن گئے

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو اداکار رنبیر کپور’میم ایکسپرٹ ‘ بن گئے۔

اداکار رنبیر کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کچھ بالی ووڈ فلموں کے ہٹ سینز پر اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں نقل کرتے نظر آرہے ہیں۔

ان میں سب سے زیادہ جو میم پسند کی جا رہی ہے وہ ان کی اہلیہ اور نامور اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہے۔

رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ  کی ہٹ فلم ’ رازی ‘ کے ڈائیلاگ ’ مجھے گھر جانا ہے‘ کے سین کو انہیں کے انداز میں روتے ہوئے دہرایا۔

ویڈیو دیکھیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by JioSaavn (@jiosaavn)

یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور کو کس بات کا ڈر ستانے لگا؟ ادکار نے کھل کر اظہار کردیا

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اداکار رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میری بیٹی راہا کپور کی شکل و صورت عالیہ بھٹ جیسی ہوگی لیکن میں نہیں چاہتا کہ اس کی شخصیت بھی اپنی والدہ جیسی ہو۔

انہوں نے کہا کہ لیکن میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی کی شخصیت عالیہ جیسی نہ ہو بلکہ میرے جیسی ہو کیونکہ عالیہ بہت باتیں کرتی ہے اور وہ بہت زیادہ ایکٹو رہتی ہے اور گھر میں ایک ساتھ ایسی دو لڑکیوں کو سنبھالنا میرے لیے کافی مشکل کام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:داڑھی بڑھانے پر رنبیر کپور کو کیا خدشات ہیں؟ بتادیا