Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اجے دیوگن اور تبو کی گہری دوستی کا راز ؟ اداکار نے بتادیا

بالی ووڈ کے باصلاحیت سپراسٹار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ وہ تبو کو اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ 13 یا 14 برس کی تھیں۔

اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ ہماری بہت اچھی دوستی ہے اور ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ کھل کر بات کرتے ہیں، بعض دفع تو گالی گلوچ بھی کرتے ہیں۔

تبو اور اجے نے کئی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، آخری بار انہیں درشیام 2 میں ساتھ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ تبو کا اجے دیوگن سے متعلق اہم انکشاف

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران  اداکارہ تبو نے کہا کہ اجے میرے کزن سمیر کے پڑوسی اور دوست تھے۔ کچھ وقت میں میری بھی ان سے دوستی ہوگئی لیکن یہ مجھے پر چھپ چھپ کر نظر رکھتے تھے اور جس بھی لڑکے کو میرے ساتھ بات کرتے دیکھ لیتے تو کزن سمیر کے ساتھ مل کر اسے مارتے۔

اجے اور تبو کی 'دے دے پیار دے' - Entertainment - Dawn News

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں آج تک کنواری ہوں، شادی نہیں ہو سکی، میں تو اب بھی ہر روز اجے سے کہتی ہوں کہ میرے لیے کوئی اچھا سا لڑکا ڈھونڈ دو۔

ان کی سب سے پہلی فلم وجے پتھ تھی جو 1994 میں ریلیز ہوئی۔ بعد ازاں اجے اور تبو نے حقیقت (1995)، تھکشک (1999)، درشیام (2015)، گول مال اگین (2017) اور دے دے پیار دے (2019) میں ایک ساتھ اداکاری کی۔

 

متعلقہ خبریں