Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کے معروف اداکار پر قاتلانہ حملہ

بھارت کے معروف اداکار امان دھالیوال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار امان دھالیوال پر امریکا میں جم میں ورزش کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔

 یہ واقعہ امریکا کے 3685 گرینڈ اوکس میں واقع پلینیٹ فٹنس جم میں پیش آیا جبکہ امان دھالیوال سے متعلق کہا جارہا کہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  امان دھالیوال نے حملہ کرنے والے ملزم کو گرانے کی کوشش کی اور جم میں موجود دوسرے لوگ بھی ان کی مدد کو پہنچے۔

دوسری جانب بھارت کے معروف اداکار امان دھالیوال کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں ان کے دھڑ پر متعدد چوٹیں واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ امان دھالیوال پنجابی فلم انڈسٹری میں جانا پہچانا نام ہیں انہوں نے اکڑی پنجاب دی، آج دے رانجھے اور دیگر پروجیکٹ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Exit mobile version