ہالی ووڈ فلم ’جان وک‘ کے اہم اداکار انتقال کرگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نجی چینل ’ایچ بی او‘کی مشہور زمانہ سیریز ’دی وائر‘ کے اداکار لانس ریڈک 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
لانس ریڈک کو جان وک ایکشن تھرلر مووی فرنچائز میں شارون کے کردار میں بھی کافی پذیرائی حاصل ہوئی۔
موسیقار اور اداکار کے سیکرٹری نے بتایا کہ وہ جمعہ کے روز لاس اینجلس میں واقع اپنے گھر میں قدرتی وجوہات کی بناء پر اچانک انتقال کر گئے۔




















