امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے سوشل میڈیا پر ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سیلینا گومز کے فالوورز کی تعداد 40 کروڑ ( 4 سو ملین ) ہوگئی ہے۔

حال ہی میں سیلینا گومز نے فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کرنے کی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں سیلینا اپنے سوتیلے والد اور چھوٹی بہن کے ہمراہ مچھلی کا شکار کرتی دکھائی دیں۔