Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کے وہ سپر اسٹارز جن کی زندگی شادی کے بعد بدل گئی

آج اس اسٹوری میں بالی ووڈ کے ان سپراسٹارز کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کی قسمت شادی کے بعد ایسی بدلی اور وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ کر دولت سے بھی مالامال ہو گئے۔

امیتابھ بچن

امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی شادی فلم ’زنجیر‘ کے بعد  ہوئی ، بس پھر کیا تھا کہ کچھ ہی عرصے میں لیوِنگ لیجنڈ بن گئے، ’چینی کم‘، ’پا‘ اور ’محبتیں‘ نے تو انہیں سپر اسٹار سے بڑھ کر اسٹیٹس دیا۔

شاہ رخ خان

شاہ رخ بالی ووڈ

 شاہ رخ خان نے دہلی میں کئی تھیٹر ڈرامے کیے لیکن زیادہ کامیابی نہ ملی تو اس کے بعد وہ قسمت آزمائی کے لیے ممبئی پہنچے اور جدوجہد کی۔ وہ ہٹ ٹیلی ویژن شوز جیسے ’فوجی‘ اور ’سرکس‘ سے مشہور ہوئے۔

شاہ رخ خان نے گوری چھبر سے اکتوبر 1991 میں شادی کرلی اور یہیں سے قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور لگاتار کامیاب فلمیں کرنے لگے۔

شادی کے چند ماہ بعد 1992 میں دیوانہ سائن کی، تاہم شہرت کی بلندیوں کا آغاز ’ڈر‘، ’بازی گر‘ اور ’انجام‘ سے ہوا۔ پھر کیا تھا ’دل والے دلہنیاں لے جائیں‘ گے نے تو انہیں بام عروج پر پہنچا دیا۔

اکشے کمار

بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی اکشے کامر کے لیے کامیابی کی کنجی ثابت ہوئی، ایک انٹرویو میں اکشے نے بتایاکہ  انہیں اصل عروج میری لکشمی کے میری زندگی میں آنے کے بعد ملا۔

ان کے مطابق شادی کے بعد ’ہیرا پھیری‘، ’آوارہ پاگل دیوانہ‘، ’گرم مصالحہ‘ کے بعد انڈسٹری میں ان کی مانگ بے پناہ بڑھ گئی اور انہیں فلم فیئر نامزدگی سمیت کئی ایوارڈز ملنے ۔

متعلقہ خبریں