چند ماہ قبل بھارتی گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر رقص کر کے رات و رات وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ مانو کی ہولی کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں ٹک ٹاکر عائشہ مانو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کو ہولی کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ کے چہرے اور گلے پر ایک لڑگا گلابی رنگ لگا رہا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے معروف ٹک ٹاکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی 20 ویں سالگرہ کیسے منائی؟ تصاویر وائرل
اس سے قبل ٹک ٹاکر عائشہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں عائشہ مانو کو عروسی لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ عائشہ کی شہرت کی وجہ شادی کی ایک تقریب میں کئی دہائیوں پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ان کا ڈانس تھا۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ناصرف پاکستانی فنکاروں بلکہ بھارت کی معروف ترین اداکاراؤں نے بھی اسی گانے پر پرفارم کر کے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔
View this post on Instagram




















