Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کی جان کو خطرہ؛ پولیس نے سپراسٹار کی سیکیورٹی بڑھا دی

لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کو دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے اداکار کو سخت سیکیورٹی فراہم کر دی ہے۔

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر بھی سیکیورٹی پہلے سے بھی زیادہ بڑھا دی ہے۔

نامور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گروہ کی جانب سے بالی وڈ اسٹارسلمان کو قتل کی دھمکیاں ای میل کے ذریعے مل رہی ہیں۔

 جان لیوا دھمکی والی ای میل موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے باندرہ پولیس اسٹیشن پر اداکار کے قریبی ساتھی کی مدعیت میں گینگسٹر لارنس بشنوئی اور کینیڈین نژاد گینگسٹر گولڈی برار سمیت روہت گرگ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مبینہ دھمکیوں کا مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیارا کا فلمی دنیا میں کوئی نہیں پھر سلمان خان سے ان کا کیا تعلق ہے؟

 سلمان خان کے قریبی ساتھی کو روہت گرگ نامی شخص کی جانب سے ای میل کے ذریعے جان لیوا دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، ای میل میں کہا گیا تھا کہ کینیڈین نژاد گینگسٹر گولڈی برار سلمان خان سے براہ راست مل کر بات کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے ملاقات کے لئے مداح کا انوکھا انداز

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کہا تھا کہ اس کی زندگی کا مقصد ہی سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version