جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار چیتن کمار کو ہندوتوا نظریے پر تنقید مہنگی پڑ گئی، سوشل میڈیا پر پیغام کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں چیتن کمار نے مودی سرکار اور انتہاپسندوں کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہندوتوا کا نظریہ جھوٹ کی بنیاد پر بنا۔

اپنے اس پیغام میں انہوں نے یہ بھی تحریر کیا تھا کہ اس نظریے کو صرف سچ کے ذریعے شکست دی جاسکتی ہے۔
Hindutva is built on LIES
Savarkar: Indian ‘nation’ began when Rama defeated Ravana & returned to Ayodhya —> a lie
1992: Babri Masjid is ‘birthplace of Rama’ —> a lie
2023: Urigowda-Nanjegowda are ‘killers’ of Tipu—> a lie
Hindutva can be defeated by TRUTH—> truth is EQUALITY pic.twitter.com/0Yjz4x1aea
— Chetan Kumar Ahimsa / ಚೇತನ್ ಅಹಿಂಸಾ (@ChetanAhimsa) March 20, 2023
اداکار کا یہ ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور جس کے بعد بجرنگ دل نامی ایک دائیں بازو کی جماعت کے ایک رکن نے مقامی پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی اور الزام عائد کیا کہ اداکار کے پیغام سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
دائیں بازو کی اس جماعت کے رکن کی درخواست پر اداکار چیتن کمار کو گرفتار کرلیا گیا۔















