پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھنے کے بعد علیزے شاہ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی نئی تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سیاہ رنگ کا انتہائی نامناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ علیزے شاہ کو پنجابی گانے پر لیپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے ہرے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت حسین لگ رہی تھیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
معروف اداکارہ مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چُکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ علیزے شاہ کی دلکش تصاویر مداحوں کو بھاگئیں
