Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر خان اور سابقہ اہلیہ پھر ایک ساتھ منظر عام پر آگئے

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ، کرن راو طلاق کے بعد متعدد بار ایک ساتھ نظر آئے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات گزشتہ روز بھارتی بزنس مین کشور بجاج کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے ممبئی میں دوبارہ اکٹھے ہوئیں۔

اس موقع پر عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ شرکت کی۔

اس دعائیہ تقریب میں عامر خان اور کرن راؤ کے علاوہ، سنجے دت، شردھا کپور، چنکی پانڈے اور ان کی اہلیہ بھاونا، سہیل خان، دیا مرزا، پونم ڈھیلوں، بھاگیہ شری، ایشا کوپیکر، صوفی چودھری، بونی کپور اور ان کی بیٹی انشولا، نوبیاہتا ماڈل ایلانا پانڈے اور ان کے شوہر آئیور میک کرے نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤسے 15 برس تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد ایک سال قبل  باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں