Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ارجن رامپال فلم ’دھکڑ ‘ کی ناکامی پر دلبرداشتہ کیوں؟

بالی ووڈ کے اداکار ارجن رامپال فلم ’دھکڑ ‘ کی ناکامی پر کافی دلبرداشتہ ہے، جس کی وجہ بھی انہوں نے بتادی۔

2022ء میں ریلیز ہونے والی فلم میں کنگنا رناوت کے ساتھ ارجن رامپال، دیویا دتہ اور شریب ہاشمی نے نمایاں کردار نبھائے تھے۔

ارجن رامپال فلم کے فلاپ ہونے کے بعد سے مسلسل خاموش چلے آرہے تھے، بلآخر انہوں نے اس حوالے سے لب کشائی کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے فلم دھکڑ کے فلاپ ہونے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ فلم اس قابل تھی کہ وہ فلاپ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ فلم دھکڑ کے باکس آفس پر نہ ٹکنے کی بہت تکلیف ہوئی، میرے خیال میں بڑے بجٹ کی اس فلم کو وہ پذیرائی نہیں ملی، جس کی وہ مستحق تھی۔

ارجن رامپال نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں دھکڑ کورونا وائرس کے بعد ریلیز ہونے والی چند فلمز میں سے ایک تھی، شاید اسی وجہ سے لوگ تھیٹر نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ بھول بھلیاں 2 بھی اسی دوران ریلیز ہوئی لیکن اُس نے اچھا بزنس کیا، اسے آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں ہم نے غلط فلم کے ساتھ دھکڑ کو ریلیز کردیا۔

اداکار نے تسلیم کیا کہ ہر فلم کی ایک تقدیر ہوتی ہے اور اُس کے ساتھ وہی کچھ ہوتا ہے، ہمیں یہ بات قبول کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔

ارجن رامپال کا کہنا تھا کہ اس سب کے باوجودہ مجھے فخر ہے کہ میں فلم دھکڑ کا حصہ تھا۔

متعلقہ خبریں