Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رشمیکا مندانا نئی فلم میں کس ہیرو کیساتھ نظر آئینگی؟ ٹیزر جاری

بھارت کی نامور اداکارہ رشمیکا مندانا اپنی نئی فلم میں نِتھن کی ہیروئن بن رہی ہیں، جس کا ٹیزر بھی مداحوں کیلئے شیئر کردیا گیا ہے۔

رشمیکا نے  ایک پوسٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ڈائریکٹر وینکی کڈومولا اور نتھن کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

فلم کے پروڈیوسر نوین یرنینی اور روی شنکر ہوں گے جبکہ موسیقی پرکاش کمار ترتیب دیں گے۔

رشمیکا، نتھن اور وینکی پہلے بھی ایک ساتھ ’بھیشما‘ میں کام کرچکے ہیں۔

رشمیکا کی آخری فلم ’مشن مجنوں‘ تھی جو نیٹ فلکس پر 20 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version