Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جمائما کو پاکستان میں گزارے رمضان کی یاد ستانے لگی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو پاکستان میں گزارے رمضان کی یاد ستانے لگی۔

حال ہی میں جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ “پاکستان میں گزرا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا”۔

انہوں نے کہا کہ “یہ مہینہ صرف روزے کا نہیں بلکہ نیک نیتوں اور بہتر انسان بننے کا وقت ہے”۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں رمضان کی “مبارکباد” بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما کا پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام جاری