پاکستانی اداکارہ سبینہ فاروق کا کہنا ہے کہ لوگ ڈرامے کے کردار کو برا کہنے کے بجائے ذاتیات پر اتر آئے ہیں، مجھے اور میرے والدین کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سبینہ نے کہا کہ میں سب معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دیتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس کو زیادہ دل پر نہیں لیتی، نا ہی یہ سب میری ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے۔
سبینہ فاروق نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم باقی لوگ جو منفی کردار ادا کرتے ہیں وہ اس تنقید کو کیسے برداشت کرتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: بھارتی شائقین پاکستانی شائقین سے بہتر ہوتے ہیں؛ سبینہ فاروق
ان کا کہنا تھا کہ لوگ بد دعائیں دیتے ہیں، فیملی تک جاتے ہیں، کردار کو نہیں میرا نام لے کر برا بھلا کہتے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘میں سبینہ منفی کردار ادا کر رہی ہیں، ان کے کردار کا نام ’حیا‘ ہے۔
