Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمود اسلم کی موت کی افواہ پر شگفتہ اعجاز کا شدید ردِعمل

نامور اداکار محمود اسلم کی موت کی افواہ پر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

گزشتہ روزسوشل میڈیا پر اداکار محمود اسلم کی موت افواہیں زیر گردش تھیں جن کی خود انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے تردید کی ہے۔

تاہم اب ان افواہوں پر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بھی ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ایسی خبریں پھیلانے والوں کو پوچھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، میری خود محمود اسلم سے بات ہوئی ہے وہ خیرت سے ہیں۔

 شگفتہ اعجاز نے مداحوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ جہاں بھی اس طرح کی خبر پڑھیں وہ اسے رپورٹ کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version