Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکار مصطفیٰ زاہد نے رمضان کی مناسبت سے حمد “معاف کردے” ریلیز کردی

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار مصطفیٰ زاہد نے رمضان المبارک کی مناسبت سے حمد “معاف کردے” ریلیز کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار مصطفیٰ زاہد کی حمد “معاف کردے” کو میوزک کمپنی پلے بیک ریکارڈ کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@mustafazahids)

رمضان المبارک کی مناسبت سے تیار کی گئی حمد باری تعالٰی کو میوزک چینلز اور سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

اس حمد کو محمد معین نے تحریر کیا، اس کی دھن فخر عباس نے ترتیب دی ہے، عاطف علی اور فرحان گیلانی نے پروڈیوس کیا جبکہ اس کے ڈائریکٹر محمد ماجد ہیں۔

اس حوالے سے گلوکار مصطفیٰ زاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے میرے پرستاروں نے میرے گانوں کو بے حد پسند کیا یہ حمد باری تعالٰی بھی ان کے دل کی آواز بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس کو پڑھ کر، سن کر روحانی کیفت محسوس کی۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ زاہد کی حمد کی ویڈیو کو جارجیا کے خوبصورت مقامات پر عکسبند کیا گیا ہے جبکہ حمد ریلیز ہوتے ہی لاکھوں صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@mustafazahids)