پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ’ آپ سب کو رمضان مبارک، اس رمضان المبارک کے صدقے آپ سب سے دعاؤں کی التماس ہے اور میری دعائیں بھی آپ سب کے ساتھ ہیں ‘۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ’ میں اس وقت ایک مشکل، کٹھن اور دشوار حالات کا سامنا بہت ہمت اور بہادری سے کررہی ہوں لیکن اس سب کے باوجود میری اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے‘۔
حریم شاہ نے کہا کہ’مشکلات سب پر آتی ہیں لیکن بہادر وہ ہے جو ان مشکلات کا ہمت سے مقابلہ کرے‘۔
شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں حریم شاہ نے لکھا ہے کہ ’ یااللّٰہ، میں بہت کمزور ہوں، تو میری مدد فرما، رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد کر، تو سب جانتا ہے تجھ سے کچھ چھپا نہیں میرے اللّٰہ تو مجھے انصاف دلادے‘۔




















