Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی ظفر نے نعتیہ کلام ’فاصلوں کو تکلف‘ کو اپنی آواز میں پیش کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے نعتیہ کلام ’فاصلوں کو تکلف‘ کو اپنی آواز میں پیش کر دیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نعتیہ کلام ’فاصلوں کو تکلف‘ پوسٹ کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں گلوکار علی ظفر نے لکھا ہے کہ ’ ہمارے دماغ، جسم اور روح کو صاف کرنے کا مقدس مہینہ آگیا ہے. ہمارے خالق کے ساتھ گہری سطح پر رابطہ قائم کرنے اور دوبارہ جڑنے کا موقع آگیا ہے ‘۔

https://www.youtube.com/watch?v=9aznnTS82gY

یہ بھی پڑھیں: گلوکار علی ظفر کے نئے گانے کے سوشل میڈیا پر چرچے

  انہوں نے لکھا کہ ’ میں آپ کے ساتھ اپنی نعت شیئر کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں، یہ ایک ایسی نعت ہے جو نہ صرف پرانی یادوں کو تازہ کرتی ہے بلکہ مکہ اور مدینہ کی زیارت کی روحانی خوبصورتی کو بھی بیان کرتی ہے ‘۔

گلوکارہ نے لکھا کہ ’ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین کا دورہ کرنے والے اس خوبصورت کلام کی یادگار کشش سے خود کو جوڑ سکیں گے ‘۔