Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سدھارتھ کے تعریفی کلمات پر کیارا ایڈوانی کا پیار بھرا جواب

بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا کی تعریف کا جواب محبت بھرے الفاظ میں دیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز ایک ایوارڈ شو میں سدھارتھ ملہوترا نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنی اہلیہ سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دراصل یہ میرا شادی کے بعد دوسرا ایوارڈ ہے، پہلا والا ایکٹنگ پر تھا اور یہ والا اسٹائل کےلیے ہے۔

سدھارتھ ملہوترا نے مزید کہا کہ اس پر میری بیوی خوش ہوگی کیونکہ اس کے پاس ایک اچھا اداکار ہی نہیں بلکہ اسٹائلش شوہر بھی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ ایوارڈ میری بیوی کے پاس جاتا ہے اور ہر اُس اسٹائلسٹ اور ڈیزائنرز کو جس نے مجھے خوبصورت بنانے کےلیے کام کیا۔

اس خوبصورت پیغام پر کیارا ایڈوانی نے ردعمل دیا اور  دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا ’اس شخص کے پاس میرا مکمل دل ہے‘۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version