بالی ووڈ کے اداکار اور انڈین نیشنل کانگریس کے رکن راج ببر کا کہنا ہےکہ وہ سیاست میں آنے کے بعد نہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے۔
مقبول ترین کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں انہوں نے شرکت کی اوراس دوران اپنے سیاسی اور شوبز کیریئر پر گفتگو کی۔
جب کپل شرما نے راج ببر سے ان کے مالی حالات کے بارے میں سوال کیا تو راج ببر نے جواب دیا کہ جو لوگ پہلے کام دیتے تھے، انہوں نے بھی کام دینا بند کردیا، کیونکہ انہیں ایسا لگا کہ راج ببر کو اب پیسوں کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑا غلط تاثر ہے کہ کوئی سیاست میں چلا گیا تو وہ 100 سے 150 کروڑ کا آدمی تو بن ہی جاتا ہے۔
راج ببر نے کہا کہ ہمارا کیا ہوا؟ مجھ جیسا آدمی نہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، یہاں (شوبز) سے ادائیگی ہوئی نہیں، وہاں (سیاست میں) کچھ کمایا نہیں۔















