پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کی خوبصورت تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سیاہ رنگ کا خوبصورت مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نامور کلاتھنگ برانڈ نے ثنا جاوید کو اپنی تشہیری مہم سے الگ کردیا
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں ثنا جاوید کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا صارفین کا ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ؟
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ثنا جاوید سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
