معروف بھارتی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداح حیران ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں راکھی ساونت نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کو مکمل حجاب میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ پاکستانی معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کا بیان سن رہی ہیں۔
راکھی ساونت یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت نے عادل خان سے شادی سے پہلے اسلام قبول کیا اور اپنا نیا سلامی نام فاطمہ رکھا ہے۔
View this post on Instagram
راکھی ساونت رمضان المبارک میں روزے بھی رکھ رہی ہیں جبکہ افطاری کرتے ہوئے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram




















