Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کے مداحوں سے اہم درخواست کردی

سابق رکنِ قومی اسمبلی و میڈیا پرسن مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ نے ان کے مداحوں سے اہم درخواست کردی ہے۔

حال ہی میں سابق رکنِ قومی اسمبلی و میڈیا پرسن مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’ عامر لیاقت مرحوم کے تمام چاہنے والوں سے گزارش ہے کہ عامرلیاقت کو انصاف اور اُن کی روح کو سکون ملے اس کے لیے دعا کرتے رہیے ‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ مجرم جرم کر کے سمجھتا ہے کہ بچ جائے گا پر یہ نہیں جانتا کہ اللّٰہ کی پکڑ سے آج تک کون بچا ہے ‘۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-03-29/1209864_1969578_NEws22_updates.jpg

یہ بھی پڑھیں؛ رمضان کی آمد؛ عامر لیاقت کے بچوں کا والد کے نام جذباتی پیغام جاری

دوسری جانب رمضان المبارک کے آتے ہی مرحوم عامر لیاقت حسین کو مخلتف چینلز کی جانب سے رمضان ٹرانسمشن میں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت  گزشتہ سال 9 جون کو انتقال کر گئے تھے، سابق رکنِ قومی اسمبلی کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال اور بیٹی نے عامر لیاقت کی موت کی وجہ اُن کی تیسری اہلیہ کو قرار دیتے ہوئے دانیہ ملک پر کیس کر رکھا ہے۔