Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی یوٹیوبر نمرہ علی نے اپنی زندگی سے متعلق پوشیدہ حقائق بتادیے

پاکستان کی مشہور و معروف یوٹیوبر نمرہ علی نے اپنی زندگی سے متعلق پوشیدہ حقائق بتادیے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں یوٹیوبر نمرہ علی نے بتایا کہ میں کبھی نہیں روتی تھی مگر ابو کے جانے کے بعد اب بہت رونا آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مجھے سب جانتے ہیں، عزت کرتے ہیں پر ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب میرے پاس جب زندگی گزارنے کیلئے پیسے نہ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں میری چھوٹی بہن نے نوکری شروع کر دی، اس کی 18 ہزار تنخواہ گھر آنے لگی لیکن مجھے احساس ہوا کہ میں بڑی ہوں، مجھے بھی کچھ کرنا چاہیے۔

نمرہ علی نے کہا کہ پھر اتفاق سے ایک دن میں پارک میں سیر کر رہی تھی تو میڈیا والوں نے میرا انٹرویو لیا جس میں، میں فر فر بولتی رہی تو یہ انداز لوگوں کو پسند آ گیا، یوں میں وائرل ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج میرے پاس اپنا گھر ہے جو کہ میں نے مشہور ہونے کے بعد اپنے پیسوں سے بنایا لیکن سوچتی ہوں کہ اگر آج بابا میرے ساتھ ہوتے تو کتنا خوش ہوتے، اپنی بیٹی پر فخر کرتے کہ 100 بیٹوں پر بھاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimra Ali (@nimraalireal)