پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے معروف یوٹیوبر نادر علی کی آمدنی سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔
حال ہی میں معروف یوٹیوبر نادر علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے آن لائن سٹریمنگ شو میں شرکت کی ہے۔
شو کے دوران میزبان شعیب اختر نے دعویٰ کرتے ہوئے یوٹیوبر سے سوال کیا کہ ’آپ یوٹیوب سے ماہانہ 6 سے 7 کروڑ کما رہے ہیں، ہم نے اس حوالے سے تحقیق کی ہے، آخر ناظرین کو بھی بتائیں کہ ایک اچھا یوٹیوبر بننے کا کیا راز ہے؟
سوال کے جواب میں نادر علی کا کہنا تھا کہ ’ مستقل مزاجی بہت ضروری ہے، یہ ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ بس کام کرتے رہیں، مایوس نہ ہوں اور آگے بڑھتے جائیں، اپنے مواد پر کام کریں، وہ ہی دکھائیں جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ کو عوام کے مطالبات پورے کرنے ہوں گے تب ہی آپ اچھا کماسکتے ہیں ‘۔
نادر علی نے شعیب اختر سے کہا کہ ’ وہ اتنی رقم نہ بتائیں لیکن اعتراف کیا کہ یوٹیوب بہت اچھی کمائی فراہم کرتا ہے اور بعض اوقات 6 سے 7 کروڑ سے بھی زیادہ کماسکتے ہیں ‘۔




















