معروف بھارتی اداکار سلمان خان سے متعلق افسوسناک خبر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو 21 اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے۔
فلم کی ریلیز سے 2 دن قبل سلمان خان کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی بذریعہ ای میل موصول ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ لارنس بشنوئی گروپ نے راکھی ساونت کو بھی معاملے سے دور رہنے کی وارننگ دی ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان کافی عرصے سے لارنس بشنوئی کے ریڈار پر ہیں، انہیں چند ماہ سے متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔
لارنس بشنوئی گروپ نے سلمان خان کو 30 اپریل تک قتل کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔
اس کے علاوہ ایک ماہ پہلے راکھی ساونت نے سلمان خان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بشنوئی گینگ سے سلمان خان کی طرف سے معافی مانگی اور کہا کہ تھا میرے بھائی پر بری نظر مت رکھو۔
انہوں نے کہا تھا کہ سلمان خان ایک نیک انسان ہے، وہ غریبوں کو دیتا ہے، وہ ایک لیجنڈ ہے، وہ لوگوں کے لیے بہت کچھ کرتا ہے، عوام اُس کےلیے دعا کریں۔
راکھی ساونت نے کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ سلمان خان کے دشمنوں کی آنکھیں پھٹ جائیں، ان کی یادداشت ختم ہوجائے۔
