Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تشدد زدہ شادی کے بعد طلاق لے لی؛ معروف پاکستانی اداکارہ کا انکشاف

معروف پاکستانی اداکارہ دانیہ انور نے کہا ہے کہ محبت کی شادی کرنے کے باوجود 6 سال تک اپنے شوہر کا جسمانی و ذہنی تشدد کرتی رہی ہوں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ دانیہ انور کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دوست کے بھائی اور خود سے 5 سال بڑے شخص سے محض 19 سال کی عمر میں شادی کر لی تھی، یہ شادی محبت کی تھی جس کا تجربہ اور نتیجہ اچھا نہیں رہا۔

tashaddud zada shadi ke baad talaq leli

انہوں نے کہا کہ شادی کے آغاز میں ہی انہیں کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا جنہیں کم عمری کی وجہ سے وہ سمجھ نہیں پائیں، عورت ہونے کے ناطے اپنی شادی کو بچانے اور کامیاب بنانے کے لیے 100 فیصد کوششیں بھی کیں لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 6 سال تک تشدد اور استحصال کرنے کے بعد طلاق لے لی جس کے بعد ان کی قریبی خواتین نے ہی انہیں بُری عورت کہنا شروع کر دیا تھا۔

اداکارہ دانیہ انور نے مزید کہا کہ انہوں نے اس صدمے سے نکلنے کے لیے نفسیاتی ماہرین کی مدد بھی حاصل کی تھی جنہوں نے انہیں تشدد زدہ شادی کو بھلانے میں مدد فراہم کی۔