بھارت کے معروف اداکار سمپت جے رام 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنڑ ٹی وی اداکار سمپت جے رام بنگلورو کے نیلمنگالا میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔
اداکار کی موت کی تصدیق ان کے دوست اداکار راجیش دھروا نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کی پوسٹ کے ذریعے کی ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ’ہم میں تمہاری جدائی کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ ابھی بہت سی فلمیں بننا باقی ہیں۔ آپ کے خوابوں کو سچ کرنے کے لیے ابھی بھی کافی وقت ہے، پلیز واپس آجاؤ۔’
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جے رام مبینہ طور پر کافی کام کی پیشکش نہ ملنے پر ناراض تھے۔
واضح رہے کہ کنڑ ٹی وی اداکار سمپت جے رام نے کئی ٹی وی سیریلز اور فلموں جیسے ‘اگنیساکشی’ اور ‘سری بالاجی فوٹو سٹوڈیو’ میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔
