Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوبز انڈسٹری کی ایک اور معروف جوڑی ٹوٹ گئی؛ اداکارہ نے طلاق کی تصدیق کردی

بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اور معروف جوڑی نے دو سال کی علیحدگی کے بعد آخر کار طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار اندرا نیل اور اداکارہ برکھا سین گپتا کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے، دونوں گزشتہ دو برس سے طلاق سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دے رہے تھے۔

تاہم حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی رشتہ ختم کرنے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طلاق جلد ہونے والی ہے ، یہ میری زندگی کے سب سے مشکل فیصلوں میں سے ایک تھا۔

   برکھا اور اندرانیل کی شادی 13 سال قبل ہوئی تھی اور ان کی ایک 11 سالہ بیٹی بھی ہے۔

اداکارہ برکھا ساؤتھ بھارتی فلموں کی معروف ادکارہ ہیں جبکہ وہ بالی ووڈ میں بھی اینٹری مار چکی ہیں اور بھارتی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔

اس سے پہلے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ شوہر اندرانیل سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد برکھا ایکٹر پروڈیوسر اشیش شرما کے ساتھ تعلقات میں ہیں جبکہ ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا بھی شروع کر دیا ہے۔

Exit mobile version