معروف گلوکار و ریپر منی سائن کو کیلیفورنیا کی جیل میں شاور کے دوران چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔
لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق کیلیفورنیا کے محکمہ اصلاح اور بحالی (سی ڈی سی آر) کے عہدیداروں نے 22 سالہ نوجوان کی موت کی تصدیق کی لیکن اس کی موت کیسے ہوئی اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ ریپر کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے پہلے شاور کے فرش پر بے سدھ پایا گیا تھا۔

نیو یارک پوسٹ نے کہا کہ جیل کے اہلکاروں نے سائٹ پر موجود طبی سہولت میں اس کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود وہ اسے بچانے میں ناکام رہے۔
ایل اے ٹائمز کے مطابق ریپر کا اصل نام جمائم بروگاڈا والڈیز تھا، ان کا تعلق ہنٹنگٹن پارک سے تھا۔
واضح رہے کہ معروف گلوکار کو دسمبر 2022 میں دو الزامات پر 32 ماہ کی سزا سنائی گئی تھی۔




















