Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حریم فاروق کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حریم فاروق کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ حریم فاروق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کو اپنی دوست کی شادی میں رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ghaffar Farooq (@filmsbyghaffar)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم فاروق نے کالے رنگ کا مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

معروف اداکارہ مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔