بھارت کی معروف اداکارہ شہناز گل کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں پر سلمان خان کا ردعمل آگیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ شہناز گل اور اپنی ڈیٹنگ کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
انٹرویو کے دوران سلمان خان سے شہناز گل کی اس ویڈیو کے بارے میں پوچھا گیا جس میں سلمان خان انہیں موو آن ہونے کا کہہ رہے تھے۔
سلمان خان نے اس ویڈیو کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں دراصل شہناز سے کہہ رہا تھا کہ سدھارتھ اب اس دنیا میں نہیں رہے تو آگے بڑھو، اس کا غلط مطلب لیا گیا، میں تو اسے سمجھا رہا تھا کہ اس فیز سے آگے بڑھو۔
واضح رہے کہ یہ افواہیں اس وقت پھیلیں جب گزشتہ برس سلمان خان کی بہن ارپیتا کی عید پارٹی کے دوران شہناز ان کا بوسہ لیتی نظر آئی تھیں۔
