Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ راکھی ساونت سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ میسور جیل میں قید ہونے کے باوجود بھی میرا شوہر عادل خان مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ میں دشمنوں سے محفوظ رہنے کے لیے دعائیں پڑھ رہی ہوں، مجھے ابھی پتہ چلا کہ عادل خان نے مجھے مارنے کے لیے جیل میں موجود ایک قاتل کو پیسے دیے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے عادل کو صرف اتنا کہنا ہے کہ میں نے دعا پڑھی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اللّٰہ میری دعا قبول کرے گا اور تم مجھے قتل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے عادل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم ایسا کیوں کرنا چاہتے ہو؟ جائیداد اور بدلہ لینے کے لیے؟

  راکھی ساونت نے کہا کہ عادل کا ہر روز مجھے جیل سے فون آتا ہے، وہ مجھ سے کہتا رہتا ہے کہ مجھے تم سے پیار ہے، مجھے یہاں سے واپس لے چلو لیکن میں نے اس سے کہا کہ میں نے تمہیں معاف کردیا ہے لیکن مجھ سے دور رہو۔

 اداکارہ نے عادل خان پر اپنے قتل کا منصوبہ بنانے کے الزام کو ثابت کرنے کے لیے ایک بھارتی انٹرٹینمنٹ نیوز پورٹل کو ایک وائس نوٹ بھی بھیجا ہے جس میں ان کے ایک خیر خواہ کو عادل خان کے خطرناک منصوبے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت کی جانب سے گھریلو تشدد کا الزام لگانے کے بعد 7 فروری کو عادل خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Exit mobile version