Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حریم شاہ کا حنا پرویز بٹ سے متعلق شرمناک انکشاف؛ ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ سے متعلق شرمناک انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کی نازیبا ویڈیو اپنے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

 ویڈیو میں حنا پرویز بٹ سوئمنگ پول میں کھڑی ہیں اور اپنے ایک ہاتھ میں پکڑے  گلاس سے مشروب پیتی دکھائی دے رہی ہیں۔

حریم شاہ نے  ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ لاہور کی ایلیٹ پارٹیوں میں ڈانس کرنے اور شراب پینے والی حنا پرویز بٹ کس منہ سے خان صاحب کے خلاف بکواس کرتی ہے۔

انہوں نے حنا پرویز بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ وہ چیلنج کرتی ہیں کہ حنا اپنی ڈرگ ٹیسٹنگ رپورٹ عوام کو دکھائے اگر یہ جھوٹ ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ اس سے قبل بھی مفتی قوی، شیخ رشید و دیگر  بیشتر پاکستانی نامور شخصیات کی ویڈیوز بھی لیک کر چکی ہیں۔