Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکار کی پراسرار موت؛ مداح غمزدہ ہوگئے

معروف بھارتی اداکار ادتیا سنگھ راجپوت کی پراسرار موت نے مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ادتیا سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ کے بیت الخلا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ادتیا کے دوست جب ان سے ملنے کے لیے گھر پہنچے تو انہیں واش روم میں پڑا پایا۔

ان کے دوست اور عمارت کے چوکیدار انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے کر گئے جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

وجہ موت جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ مبینہ طور پر منشیات کے ضرورت سے زائد استعمال کی وجہ سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ادتیا سنگھ راجپوت نے اپنے کیریئر کی شروعات 17 برس کی عمر میں کی تھی۔ انہوں نے ’کرانتی ویر‘ اور ’میں نے گاندھی کو نہیں مارا‘ جیسی بڑی فلموں میں بھی کام کیا۔

Exit mobile version