بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی تیسری شادی سے متعلق بھارتی اداکار کمال آر خان نے راز فاش کردیا ہے۔
حال ہی میں بھارتی اداکار اور فلموں پر تبصرہ کرنے والے کمال آر خان نے پیش گوئی کی ہے کہ عامر خان جلد بیٹی کی عمر کی لڑکی سے شادی کریں گے۔
اداکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں لکھا ہے کہ عامر خان اپنی بیٹی کی عمر کی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عامر خان فلم دنگل کے زمانے سے فاطمہ ثنا شیخ کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
