Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چار ماہ قبل لاپتہ ہونے والے اداکار کی لاش برآمد

برازیل میں چار ماہ قبل لاپتہ ہونے والے اداکار جیفرسن میکاڈو کی لاش برآمد ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریو ڈی جنیرو کا رہائشی 44 سالہ جیفرسن میکاڈو نامی اداکار رواں سال جنوری کے آخر میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے جن کی لاش لکڑی کے صندوق میں ڈال کر ایک گھر میں دفن کر دی گئی تھی۔

تحقیقات کے دوران پولیس اس جگہ کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گئی اور گزشتہ دنوں کھدائی کرکے ساڑھے 6 فٹ گہرائی سے وہ صندوق نکال لیا گیا جس میں میکاڈو کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش موجود تھی۔

 یہ گھر ایک خاتون کی ملکیت ہے جس نے یہ گھر ایک نامعلوم شخص کو کرائے پر دے رکھا تھا۔

 یہ نامعلوم شخص مبینہ طور پر میکاڈو کا واقف کار تھا اورمیکاڈو کو آخری بار اس شخص کے ساتھ اس گھر میں داخل ہو تے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

پولیس نے اس شخص کی شناخت کر لی ہے اور اس کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔