Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک اور معروف بھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑ دی

معروف بھارتی اداکارہ دپیکا ککڑ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔

حال ہی میں بھارتی ٹی وی شو ’ سسرال سمر کا ‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں کم عمری سے ہی کام کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں 10 سے 15 سال کا عرصہ ہوگیا ہے لیکن جب میں حاملہ ہوئی تو میں نے شعیب سے کہا کہ میں مزید کام نہیں کرنا چاہتی اور اداکاری کو خیر باد کہنا چاہتی ہوں، میں آگے کی زندگی بطور ماں اور بطور ہاؤس وائف گزارنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ دیپیکا ککڑ 2018 میں بھارتی ڈرامہ سیریل ’سسرال ثمر کا ‘  کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے قبل دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھیں، مسلمان ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے فائزہ میں تبدیل کرلیا تھا۔

Exit mobile version